بیوروکریسی میں سیاسی مداخلت اس وقت اپنے عروج پر ہے،مالک کاکڑ

0 345

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ نے کہاہے کہ اگر بلوچستان سول سیکرٹریٹ کیڈر اور بی سی ایس کیڈر کے درمیان شیئرز ڈسٹربیوشن کافیصلہ جلد نہ کیاگیا تو رمضان المبارک کے بعد تحریک چلائیںگے ، بیوروکریسی میں سیاسی مداخلت اس وقت اپنے عروج پر ہے آفیسرز کے مفادات اور کیرئیر کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے کابینہ کے منظوری کے باوجود فیصلہ پر التوا ءکاشکارہے جو صوبہ کے مفاد میں نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ کیڈر اور بی سی ایس کیڈر کے درمیان شیئرزڈسٹربیوشن کیس پر فوری طور پر فیصلہ کیا جائے اگر جلد سے جلد اعلان نہ کیاگیا تو رمضان المبارک کے بعد تحریک چلائینگے ،کابینہ کے منظوری کے باوجود فیصلہ پر التوا ءکاشکارہے جو صوبہ کے مفاد میں نہیں پارلیمانی کمیٹی کے سفارشات میں درج ذیل نکات شامل ہے جس میں انٹری پوائنٹ پر پی ایم ایس، سیکرٹریٹ کیڈر کیلئے فیلڈ میں شیئر،گریڈ 18تا گریڈ21تک ،پچاس50فیصد شیئرز مقرر کرنا ہے ،اس فیصلے پر عملدرآمد سے بلوچستان میں اچھی طرز حکمرانی اور اصلاحی نظام متعارف کروانے میں مدد ملے گی ،انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی میں سیاسی مداخلت اس وقت اپنے عروج پر ہے آفیسرز کے مفادات اور کیرئیر کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے۔ عبدالمالک کاکڑ نے کہاکہ آفیسرز کا اولین فوقیت عوام کا خدمت اور صوبہ کی ترقی ہونی چاہیئے ۔ سیاسی مداخلت کا معاملہ حساس شکل اختیار کر گیا ہے۔ بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن ہر قسم کی جدوجہد کیلئے تیار ہیں ،سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے عنقریب انقلابی اور اصلاحی پروگرام متعارف کرائیں گے ۔پروگرام شیڈول اور اصلاحات کا اعلان بنیادی ہوم ورک مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا جاے گا آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے تمام آفیسرز کیڈر کے مفاد کے لیے یکجا اور متحد ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.