پاک بحریہ نے سمندر میں مشترکہ کاروائی کے دوران منشیات ضبط کر لیں

0 334

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاک بحریہ اور کسٹم کلیکٹریٹ نے سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دور ان 750ملین کی منشیات پکڑ لی ۔ ترجمان کے مطابق آپریشن شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا،ضبط کی جانے والی 3000 کلو گرام منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 750ملین روپے ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹمز کے سپرد کر دی گئیں۔ ترجما ن کے مطابق کامیاب انسداد منشیات آپریشن بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطا بق پاک بحریہ بحری دفاع اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئےاپنی ذمہ داری بھرپور لگن سے سر انجام دیتی رہے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.