بلوچستان کی تعمیر و ترقی در حقیقت پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے وابستہ ہے ، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ 22مارچ:۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قرارداد پاکستان جو 23 مارچ 1940 کو لاہور میں پیش کی گئی اسے اگر پاکستان کی بنیاد کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا اس سلطنت خداداد کا قیام نظریہ پاکستان کا مرہون منت ہے ہمارے اکابرین قائد اعظم محمد علی جناح سمیت تمام صف اول کے رہنماؤں نے اس نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جو جدوجہد کی پاکستان اسی کا ثمر ہے اب یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور تمام تعصبات سے بالاتر ہو کر اپنے اپنے شعبے میں رہتے ہوئے اس ملک کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی در حقیقت پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے وابستہ ہے صوبے کے عوام صوبہ و ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے ملک اور صوبے کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صفحوں میں شامل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ آج کے دن یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہمارا جینا مرنا صوبے اور ملک کے لئے ہیصوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں ہم صوبے و ملک کے دشمنوں کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہاں کے غیور عوام اپنے ملک و صوبے اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے ملک و صوبے کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال لی جائے گی اور اس طرح کی تخریب کا رانا سرگرمیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔