ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی
کی گرفتاری کی وائرل تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر ٹرمپ کے حامی پریشان ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ انہیں 2016 میں فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادائیگی
کی تحقیقات کے نتیجے میں منگل کو گرفتار کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم میں امریکی اداکارہ اسٹار اسٹورمی کو رقم دینے کے کیس میں بدھ کو فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔تاہم اب سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کی کئی تصاویر وائرل
ہو رہی ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کو سابق امریکی صدر کو گرفتار کرتے اور کئی تصاویر میں ٹرمپ کو سڑک پر پولیس سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔تصاویر وائرل ہونے کے بعد ٹرمپ کے حامی پریشان
ہوگئے، تاہم اب اس حوالے سے تفصیلات سامنے ا?ئی ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی گرفتاری کی تصاویر فیک ہیں، یہ تصاویر ا?رٹیفیشل انٹیلیجنس(اے ا?ئی) کی مدد سے بنائی گئیں ہیں۔
[…] سابق امریکی صدر ٹرمپ کی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کو دھمکی […]