نجی اخبار کی ماہانہ میٹنگ چونیاں بیگ میرج ہال میں منعقد
لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روزنامہ ہم عوام لاہور اخبار کی ماہانہ میٹنگ چونیاں بیگ میرج ہال میں منعقد کی گئی.میٹنگ کا انعقاد روزنامہ ہم عوام لاہور پاکستان کی ایگزیکٹو باڈی کی طرف سے کیا گیا.میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا اور اس کے بعد حافظہ عائشہ نے نعت رسول مقبول پڑھی اس کے بعد سنگر عمران ماہی نے میٹنگ میں آنے والے مہمانوں کو اپنی سریلی آواز میں قصیدہ سنایا.اس کے بعد روزنامہ ہم اخبار کے بانی وچیرمن محمد منشائ بھٹی صاحب نے اخبار کی بہتری کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا اور اپنے تمام نمائندگان سے مختصر سا خطاب کیا۔اور اچھی کارکردگی پر نمائندگان کو اسناد اور نئے شامل ہونے والے نمائندگان کو پریس کارڈ بھی دیے، فرخ حسین عابدی کو ادارے کا سرکولیشن مینیجر بھی مقرر کیا گیا۔اور آخر میں مہمانوں کیلئے کھانے کا بہت اچھا انتظام بھی کیا گیا.