کوئٹہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ

0 192

کوئٹہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کا فرض بنتاہے کہ وہ اس ملک کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ،ملک دشمن عناصر عوام کے درمیان تفرقات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،ہم نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کوناکام بناناہے ،سانحہ ہزارگنجی میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور امن و امان کے قیام کے س معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزہزارگنجی بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اتوار کو وزیراعظم عمران کان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلی جام کمال خان نے وزیر اعظم کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔بعدازاں بیوٹمز یونیورسٹی پہنچنے پر وزیر اعظم نے ہزارہ برادری کے وفد سے ملاقات میں ہزارگنجی میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں پر تعزیت کی اور ان سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیااس موقع پر جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی وزیر اعظم نے ہزارہ برادری کے وفد کے مسائل کو سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے تمام تر اقدامات کرے گی عمران خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا فرض بنتاہے کہ وہ اس ملک کے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں اور انشا اللہ ہم اس مشن کو پورا کریں گے اور وہ دن دور نہیں کہ ہم اس ملک میں اپنے عوام کو ایک پرامن ماحول فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصرکی یہ کوشش ہے کہ وہ عوام کے درمیان تفرقات پیدا کریں اور افراتفری پھیلائیں لیکن ہم سب کو مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ ہزارگنجی میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور امن و امان کے قیام کے س معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی عمران خان نے شہدا کے خاندانوں کے لیے نیا پاکستان ہاسنگ سکیم میں 5 فیصد کوٹے کااعلان بھی کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.