اسد عمر سے مل کر سٹیٹس کو کیخلاف 8 سال جدوجہد کی،جہانگیر ترین

0 304

لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اسد عمر اور میں نے 8 سال اسٹیٹس کو کیخلاف جدوجہد کی، آج بھی ان کی خدمات کو احترام کی نظرسے دیکھتا ہوں، کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کا پی ٹی آئی میں اہم مقام ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر کے خلاف تحریک انصاف کے حلقو ں میں تنقید پر جہانگیرترین نے کہا کہ اسد عمر اور میں نے مل کر 8 سال سٹیٹس کو کے خلاف جدوجہد کی – آج بھی اسد عمر کی جد و جہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں ، کابینہ سے چلے جانے کے باوجود اسد عمر کا تحریک انصاف میں اہم مقام ہیجو آئندہ بھی قائم رہے گا – جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان آج بھی اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.