کرونا سے بچاو کے لئے دینی حلقوں کی جانب سے بیس نکاتی متفقہ اعلامیہ بڑی کا میابی ہے ،پیر نور الحق قادری
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاو کے لئے دینی حلقوں کی جانب سے بیس نکاتی متفقہ اعلامیہ بڑی کا میابی ہے جید علمائے کرام عوام الناس کو آگاہی کے لئے موئثر کردار ادا کر ریے ہیں ان خیالا کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز برٹش ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ گھروں میں نماز کی ادائیگی تحفظ بھی ہے اور عبادت بھی ہے یہی ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر برٹش ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسصن ٹرنر نے کہا کہ دنیا اس وقت مشکل وقت سے گذر ریی ہے دوست ممالک مل کر مقابلہ کرئیں گے برطانوی حکومت کرونا وباء سے بچاو کے لئے نہایت احتیاط سے دیکھ رہی ہے موء ثر پیغامات کے ذریعے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔