ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا
اسلام آ باد: ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا، مین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں امین الحق کی بطور وفاقی وزیر تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امین الحق سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے، یہ قلمدان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوا تھا، امین الحق کے حلف اٹھانے کے بعد ایم کیو ایم کی دوبارہ وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئی ہے۔