بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک سرکلر کے مطابق کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چیف جسٹس بلوچستان کے احکامات کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ججز کو ہدایت کی گئی ہے
کوئٹہ :۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک سرکلر کے مطابق کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چیف جسٹس بلوچستان کے احکامات کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سول اور کریمنل نو عیت کے کیسز 21اپریل 2020ء سے 5مئی 2020ء تک ملتوی کئے جائیں۔ جبکہ صرف ضروری نو عیت کی درخواستوں اور مقدمات کی سماعت کی جائے۔ تمام ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز صرف ضروری نوعیت کی درخو استوں کی پیر وی کرنے کیلئے اس میکنز م بنائیں جس کے تحت کم سے کم افیسران اور عملہ کو روٹیشن کی بنیاد پرحا ضر کیا جاسکے تمام فیملی ججز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خاندانی نوعیت کے مقدمات اور میٹنگ آف مائنرز کو 5مئی 2020ء تک ملتوی کریں۔ملتوی شدہ مقدمات کی اگلی سماعت کی تاریخ وکلاء اور اسکے قانونی چارہ جوئی کوارسال کی جائے۔کسی بھی درخواست گز ارء پارٹی یا ایڈ وکیٹ کی عدم موجودہ گی کے دوران ایڈ و ریس آرڈر جاری نہ کئے جائیں۔