وزیرِاعظم پر نیب کیس بنائیں، جیل میں ڈالیں،شاہد خاقان عباسی

0 330

وزیرِاعظم پر نیب کیس بنائیں، جیل میں ڈالیں،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 40 فیصد چینی پیدا کرنے والوں کو نیب بلائیں، وزیر اعظم اور وزیروں کو بلائیں، ان پر نیب کیس بنائیں اور جیل میں ڈالیں، پھر دیکھیں انصاف کا تقاضہ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق

وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی شناختی کارڈ لے کر چینی حاصل کرنے کے لیے لائنوں میں کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، عوام مشکل میں ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جہاں عوام اپنے پیسوں سے کورونا وائرس کی ویکسین لگوا رہے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا ملک خیرات سے ویکسین لگوا رہا ہے، 23 کروڑ کی آبادی کا ملک خیرات کی ویکسین اپنے عوام کو لگا رہا ہے، حکومت آج تک ویکسین کا ایک ٹیکہ خرید نہیں سکی۔انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس بڑھتا جا رہا ہے،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.