امید ہے کہ تمام اپوزیشن ارکان بلوچستانی عوام کے جزبات کو آئندہ ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، میرعزیز مری

0 257

کوئٹہ (پ ر ) بی این پی(عوامی) ضلع ہرنائی کے رہنما میرعزیز مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اسمبلی ثنا اللہ بلوچ نے بلوچستان انڈوومنٹ فنڈز پر تنقید کرکے بلوچستان کے غریب لاچار عوام کی دل آزاری کی ہے ہر جگہ فنڈز میں کمیشنز کے لیے پلائنگ نہیں کرنی چاہے صوبائی حکومت کی خامیوں پر تنقید

کرنا ان کا حق ہے مگر بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچستان انڈوومنٹ فنڈز غریب لاچار مریض و مخلوق خدا کی خدمت کرنے جیسے اقدام پر تنقید کرنا احمقانہ فعل ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے بلوچستان انڈوومٹ فنڈز کے ذریعے سینکڑؤں ایسے مریضوں کا اعلاج کیا گیا ہے جو نان شبینہ کے محتاج تھے اگر ایسے لوگوں کے علاج کے لیے وزیر اعلی بلوچستان و صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ سمیت جو بھی قدم اٹھائیں گے اپوزیشن کی جانب سے حمایت کرنا ہی ان کا بڑا پن ہوگا ثنا بلوچ سمیت تمام اپوزیشن ارکان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے غریب نادار لوگوں کے علاج معالجے پر تنقید کرکے بلوچستانی عوام کے جزبات کو آئندہ ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.