فلمسازی کو تحفظ دینا وقت کا تقاضہ ہے:منشا پاشا
فلمسازی کو تحفظ دینا وقت کا تقاضہ ہے:منشا پاشا
کراچی (ویب ڈیسک)فلم و ٹی وی اداکار ہ منشا پاشا نے کہا کہ موجودہ حالات میں تو فلمسازی کو تحفظ دینا وقت کا تقاضہ ہے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے،سنجیدہ لوگ متحدہو جائیں تو انڈسٹری کو چند دنوں میں پاﺅں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ادکارہ نے کہاکہ فلم انڈسٹری کیلئے بہت سی باتیں ہو چکی ہیں اب عملی طور پر
اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے نہ صرف فلم انڈسٹری کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے بلکہ پاکستانی سینماﺅں پر بھی پاکستانی کے بجائے غیر ملکی فلموں کا عروج رہا ہے اور ہماری فلم وثقافت بھی متاثر ہو رہی ہے۔اب تک دو فلموں میں کام کرچکی ہوں اور خود بھی ڈراموں و فلموں کی ڈائریکشن دینے کے موڈمیں ہوں۔