احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کر لیا

1 182

احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کر لیا

اسلام آباد( ویب ڈیس ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیاست میں نئی روایت قائم کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کر لیا۔احسن اقبال کی جانب سے اسدعمر کو ایک خط لکھا گیا ہے خط کے مطابق احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی عشائیہ کی

 

دعوت دے دی۔خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کی پسند کی تاریخ اور وقت پر آپ کو الوداعی ڈنر پر مدعو کرنا چاہتا ہوں۔ احسن اقبال کی جانب سے سابق حکومت کیطرف سے عوامی مفاد کے شروع کیے جانیوالے منصوبوں پر روشنی ڈالی جائیگی اور ان کو جاری رکھنے پر تبادلہ خیال ہوگا، آپ کے مثبت جواب کا انتظار رہے گا ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پاکستان کو سری لنکا بنانے کی گھناونی سازش نیا سنگ میل عبور کرگئی، اسد عمر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.