ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے ،ڈی سی سبی

0 285

سبی22اپریل ۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ضلع سبی میں مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی اور دیگر شریک تھے ڈپٹی کمشنر سبی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کا خاص خیال رکھا جائے ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کے پیسے کا ضیاع نہ ہو اور ان منصوبوں سے عوام براہ راست مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کی امانت ہیں اس میں براہراست عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو یقینی بنائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.