ویڈیو میں لڑکی اورسب انسپکٹر کیا کرتے رہے ؟ انکا رشتہ کیا تھا؟
ویڈیو میں لڑکی اورسب انسپکٹر کیا کرتے رہے ؟ انکا رشتہ کیا تھا؟
پاکپتن (ویب ڈیسک)پنجاب پولیس کے تھانیدار کی نازیباوائرل ویڈیو کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔ویڈیو میں مبینہ طور پر سب انسپکٹر احسان کو وردی میں ایک نامعلوم خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا،وائرل ویڈیو مذکورہ خاتون کی جانب سے ہی بنائی گئی ،ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا سنا جاسکتا ہے جس پر سب انسپکٹر احسان اور نامعلوم خاتون گنگنا رہے تھے۔دوسری جانب ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے
جس میں وہ اپنا نام ملکہ ممتاز بتارہی ہیں، ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں سب انسپکٹر احسان کی بیوی ہوں، ہمارا موبائل گزشتہ دنوں ہیک ہوگیا تھا، ویڈیو ہم نے خود ہی بنائی ہیں لیکن اس کو پوسٹ ہم نے نہیں کیا، ہم نے ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ بھی کیا لیکن یہ اس سے قبل ہی وائرل ہوچکی تھیں،برائے مہربانی ہماری پرائیویٹ ویڈیوز کو مزید نہ پھیلایا جائے، ہماری پرائیویسی کو ملوظ خاطررکھاجائے۔
پاکپتن کے باوردی سب انسپکٹر کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کا الزام غلط، ویڈیو میں نظرآنے والی دوشیزہ سب انسپکٹر کی بیوی نکلی۔ ایڈیٹڈ قرار دی گئی ویڈیو اصلی نکلی،لڑکی کا بیان اور نکاح نامہ سامنے آگیا۔نکاح نامے کے مطابق 18 سالہ ملکہ ممتاز 40 سالہ تھانیدار کی بیوی ہے۔ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے پر نکاح درج ہوا،نکاح نامے سے لڑکی اور والد کا شناختی کارڈ نمبر درج ہی نہیں۔نکاح نامہ میں درج شرائط کے مطابق تھانیدار لڑکی کو 20ہزار ماہانہ اور 30 لاکھ طلاق کی صورت میں دیگا۔
دوسری طرف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانیدار نے نکاح محکمانہ کارروائی سے بچنے کیلئے کیا کیونکہ مبینہ طورپرسب انسپکٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔قانونی ماہرین نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب انکوائری میں بظاہر کوئی جان نہیں رہی کیونکہ ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں کردار باقاعدہ میاں بیوی ہیں، قانونی اور مذہبی طورپر میاں بیوی ہونے کے بعد ان کی ذاتی ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سب انسپکٹر احسان احمد کی ویڈیو وائرل ہونے کا واقعہ،ڈی پی او پاکپتن طارق ولا ئیت نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا۔تاہم نکاح نامہ منظرعام پر آنے کے بعداب اس انکوائری کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔18سالہ ملکہ ممتازنے انکشاف کیا ہے کہ میں احسان احمد سب انسپکٹرپنجاب پولیس کی بیوی ہوں،چند روز پہلےہماری پرائیویٹ ویڈیوز موبائل فون ہیکنگ کے ذریعے چوری کر کے ٹک ٹاک پر جاری کی گئی
[…] […]
[…] […]
[…] […]