میاں سلیم شاہ میانخیل کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہے۔تیمور خان خٹک

0 55

میاں سلیم شاہ میانخیل کی وفات پارٹی اور اہل علاقہ کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔تیمور خان خٹک

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تیمور خان خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چارسدہ کے سینئر نائب صدر و سینئر رہنما اور پارٹی کے مخلص کارکن سابق ڈسٹرکٹ ممبر یونین کونسل آگرہ میاں سلیم شاہ میانخیل کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں تیمور خان خٹک نے کہا کہ میاں سلیم شاہ میانخیل کی وفات پارٹی اور اہل علاقہ کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے وہ ایک نظریاتی مخلص وفادار باصلاحیت پرعزم و سماجی اور انتھک سیاسی کارکن تھے جنہوں نے تمام عمر فخر افعان بابائے امن باچا خان بابا رہبر تحریک خان عبدالولی خان بابا اور ملی مشر رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کے افکار و نظریات کے ساتھ بے لوث وابستگی نبھائی ان کی جدوجہد نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی بلکہ پشتون قوم کے اجتماعی شعور کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے تیمور خان خٹک نے مزید کہا کہ میاں سلیم شاہ کی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی سیاسی بصیرت سادگی مستقل مزاجی اور اصول پسندی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے ان کی وفات سے پارٹی ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی۔تیمور خان خٹک نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین ثمہ آمین یا رب العالمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.