جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

0 196

بشکک وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے، ایس سی او کے تحت پاکستان انسداد دہشت گردی کیلئے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، علاقائی امن و استحکام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے، چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام سے بھی خطہ قریب آئے گا۔بدھ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او ملکوں کے درمیان رابطوں کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان ایس سی او کے چارٹر پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے، مشترکہ خوشحالی کیلئے پاکستان خطے کے ممالک میں رابطوں کا فروغ چاہتا ہے، چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ کے اقدام سے بھی خطہ قریب آئے گا،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، ایس سی او کے تحت پاکستان انسداد دہشت گردی کیلئے ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، علاقائی امن و استحکام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے، پاکستان افغانوں پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے، پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر امن کا پیغام دیا، بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری کرتارپور آسکیں گے۔(اح)

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.