انڈونیشیا میں انتخابی نتائج کا اعلان، کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے
جکارتہ انڈونیشیا میں انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی جکارتہ میں احتجاج شروع ہوگیا،جس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پانچ گھنٹے تک جھڑپیںجاری رہیں جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور دو سو سے زیادہ زخمی ہوگئے، جھڑپیں انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی آدھی رات کو شروع ہوگئیں،اور صبح9بجے تک جاری رہیں،جکارتہ کے گورنر نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جھڑپوں کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی مظاہرین ہارنے والے صدارتی امید وار پرابووو سبیانتو کے حق میں نعرے لگارہے تھے مظاہرین نے کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی پولیس نے 20سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔مظاہرین کے خطرے کے پیش نظر حکام نے کئی ریلوے اسٹیشن بھی بند کردیے،اور ان علاقوںکے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی اور اسٹیشن سے سفر کریں۔