ورلڈ کپ 2019،200ممالک میں شائقین کرکٹ براہ راست دیکھیں گے

0 9

لندن انگلینڈ اور ویلز میں 30مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلے دنیا کے 200 ملکوں اور خطوں میں ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجٹل پلیٹ فارم پر براہ راست نشر کیے جانے کے علاوہ اس بار پہلی مرتبہ بھارت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں سینما گھروں میں بھی دکھائیں جائیں گے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے منگل کو ورلڈ کپ کے مقابلوں کو دنیا کے کونے کونے تک براہ راست نشر کرنے کے انتظامات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہبھارت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں لائیو میچ سینما گھروں میں دکھانے کے لیے سنی پلیکس کو حقوق دے دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ چند میچ بھارت میں انوکس، متحدہ عرب امارات میں نوا اور ریل اور بحرین میں نوا پر دکھائے جائیں گے۔آئی سی سی کے نشریاتی حقوق رکھنے والے عالمی نشریاتی ادارے سٹار سپورٹس نے مختلف ملکوں کے 25نشریاتی اداروں کو عالمی کپ نشر کرنے کے حقوق دئیے ہیں اور پاکستان میں حسب معمول یہ حقوق پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی)اور نجی ٹی وی چینل ٹین سپورٹس کے پاس ہیں۔عالمی کپ کے میچوں کی کمنٹری کیلئے سٹار سپورٹس نے دنیا کے پچاس بہترین کرکٹ مبصروں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں جو مختلف زبانوں میں کمنٹری اور ماہرانہ تبصرے پیش کریں گے۔انڈیا میں سات علاقائی زبانوں میں کمنٹری نشر کی جائے گی ان میں ہندی، تامل، تلیگو، کناڈا، بنگلہ اور مراٹھی شامل ہیں۔کینیڈا میں ولو ٹی وی عالمی کپ کے مقابلوں سے قبل ایک نیا چینل شروع کرنے والا ہے جس پر تمام میچ دکھائیں جائیں گے۔انڈیا میں ایک اندازے کے مطاق 30 کروڑ افراد یہ میچ سٹار سپورٹس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘ہاٹ سپورٹس’ پر لائیو سٹریمنگ کے ذریعے بھی میچ دیکھ پائیں گے۔کرکٹ کے شائقین کو ان میچوں کے بارے میں چلتے پھرتے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے کے لیے دو سو ملکوں میں 12 ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہر میچ کے ہر گھنٹے کی چھ منٹ کی کوریج بھی دستیاب ہو گی۔ پاکستان میں یہ ڈیجیٹل کپ دکھانے کے حقوق ‘کرک ان گف نے حاصل کیے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.