حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کا عید سادگی سے منانے کا اعلان
کراچی : حروں کیروحانی پیشواپیرپگارا نے عید سادگی سے منانے کااعلان کرتے ہوئے حرجماعت کو کورونا سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاو کوروکنے کے اقدامات کا سلسلی جاری ہے، حروں کے روحانی پیشواپیرپگارا پیر صبغت اللہ نے عید سادگی سے منانے کااعلان کرتے ہوئے پیرجوگوٹھ میں نمازعیدکاروایتی اجتماع منسوخ کردیا۔پیرپگارا نے حرجماعت کوعیدکے موقع پرپیرجوگوٹھ میں جمع نہ ہونیکاحکم دیا ہے اور کہا کورونا وائرس کے سبب مشکل،غیر معمولی حالات ہیں، تمام مریدین اپنے شہروں میں نمازعیدکے اجتماعات میں شریک ہوں۔پیرپگارا نے حرجماعت کو کورونا سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پوری قوم عیدکے موقع پرخصوصی دعائوں کااہتمام کرے، کسی کوبھی مشکل میں نہیں ڈالناچاہتاسب گھروں پررہیں اور والدین،بزرگوں کی خدمت کریں ان کاخیال رکھیں۔خیال رہے پیرپگاراکراچی میں والدہ کیساتھ عید منائیں گے جبکہ ہرسال عیدکے موقع پر پیرجوگوٹھ میں لاکھوں عقیدت مندجمع ہوتے تھے۔