اسرائیل کی دمشق کے اطراف میں بمباری،تین ا فسران ہلاک،چار شدید زخمی

0 234

اسرائیل کی دمشق کے اطراف میں بمباری،تین ا فسران ہلاک،چار شدید زخمی

دمشق(ویب ڈیسک)شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے اعلان کے مطابق دارالحکومت دمشق پے درپے دھماکوں کی آواز سے لرز اٹھا۔ اسرائیل کی جانب سے دمشق کے اطراف عسکری ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا۔ شامی فضائی دفاعی نظام نے اس کارروائی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔المرصد کے مطابق اسرائیل نے دمشق کے اطراف ایران کی

 

ملیشیاں کے گوداموں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس کے نتیجے میں شام کے فضائی دفاعی نظام کے 3 افسران ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔المرصد نے واضح کیا کہ کارروائی میں دمشق کے اطراف علاقوں کے علاوہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔بعد ازاں شامی ساحل ، حماہ کے دیہی علاقے اور شام کے وسطی علاقے میں زور دار دھماکے سنے گئے۔اسرائیل کے حملوں کے بعد دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف ایران کی ملیشیاﺅں کے ٹھکانوں میں آگ بھڑک اٹھی۔المرصد کے مطابق اسرائیلی بم باری میں یقینی جانی نقصان کی معلومات ہیں

 

۔ ایمبولینس کی گاڑیوں کو نشانہ بنائے گئے مقامات کی جانب تیزی سے جاتا ہوا دیکھا گیا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے جنوبی دیہی علاقے کی فضاں میں دشمن کے متعدد میزائل مار گرائے۔اسرائیل کا معمول رہا ہے کہ وہ شام کے اندر ایرانی ملیشیاں اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بم باری کا نشانہ بناتا ہے تاہم ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کرتا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.