ہمارے ہاں نفرت بغض اور کینہ ر کھنے کی قطعا کوئی روایت اور گنجائش نہیں، محمد الیاس کبزئی

0 198

خضدار(خ ن)ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کے زیر صدارت بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرخضدار فاضل محمد عمرانی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے نمائندگان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدواران لیویز و پولیس آفیسران سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق، اب تک کے اقدامات اور پولنگ کے دن سیکورٹی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور دیگر شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اور ریٹرنگ آفیسرز کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیئے اپنی تجاویز دیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ ضلع خضدار میں بلدیاتی انتخابات کو پر امن و شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔ سیاسی جناعتیں پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے تعاون کریں تاکہ ان انتخابات میں ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ شرکت کویقینی بنایاجاسکے۔ اجلاس سے چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار ایڈوکیٹ عبدالحمید بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین جھالاوان کی یہ اعلی روایت ہے کہ یہاں عام انتخابات ہوں یا بلدیاتی سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنے سیاسی مخالفین سے شائستگی رواداری دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے کی مبارکباددیتے ہیں ہمارے ہاں نفرت بغض اور کینہ ر کھنے کی قطعا کوئی روایت اور گنجائش نہیں ہم نے ان معاملات میں عوامی مفاد عامہ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی تعاون کرتے رہیں گے ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا کہ خضدار میں الیکشن پرامن اور شفاف ہونگے خضدارکی تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن کے روز امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوام کو بغیر کسی پریشانی اور رکاوٹ کے اپنے نمائندے چننے کا موقع مل سکے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ضابطہ اخلاق کی پاسداری لازمی ہے امیدوار مروجہ قوانین پر سختی سے عمل کریں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائیگی الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو جوہدایات جاری کر دی ہیں ان پرسختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.