عمران خان سن لو آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے،حافظ حمداللہ
)پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو امریکہ سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے تم قوم کو کہتے رہے امریکہ نے میری حکومت گرائی اور امریکہ کو کہتے ہیں جنرل باجوہ نے گرائی ،پہلے امریکہ سے آزادی اب امریکہ کی مدد سے آزادی یہ سیاست نہیں منافقت ہے امریکی کانگریس مینوں سے ملنا اور اپنے لئے مدد کی بھیک مانگنا کیا یہ غداری نہیں ؟ ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاکہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو امریکہ سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے تم قوم کو کہتے رہے
امریکہ نے میری حکومت گرائی اور امریکہ کو کہتے ہیں جنرل باجوہ نے گرائی عمران نیازی عوام سے کہتے رہے کہ امریکہ کے خلاف جہاد میں ساتھ دیں اب امریکہ کو کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف میری مدد کریں ،انہوں نے کہاکہ پہلے امریکہ سے آزادی اب امریکہ کی مدد سے آزادی یہ سیاست نہیں منافقت ہے جب آپ اقتدار میں تھے اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے ناراض رہنماوں کا امریکن سے ملنا غداری تھی امریکی کانگریس مینوں سےملنا اور اپنے لئے مدد کی بھیک مانگنا کیا یہ غداری نہیں ؟ حافظ حمداللہ نے کہاکہ کہ آپ پاکستان کے معاملات میں امریکہ کو مداخلت کی براہ راست دعوت نہیں دے رہیں ؟ عمران خان سن لو آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے پاکستان چاہئیے یا عمران خان؟ آپ کا انقلاب اور حقیقی آزادی آپ ہی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے ۔