سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری

0 72

سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری: بابوسر ٹاپ 6 ماہ بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

بابوسر ٹاپ کو شدید برفباری کے باعث 6 ماہ تک بند رہنے کے بعد دوبارہ سیاحوں اور مسافروں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق اب گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے مسافر ناران کے راستے سفر کر سکیں گے۔

برفانی گلیشیئرز کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا کر شاہراہ کو بحال کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں گلگت کی طرف سفر کرنے والوں کا وقت 4 سے 5 گھنٹے کم ہو گیا ہے۔ اس پیشرفت کو سیاحوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے این ایچ اے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بابوسر ٹاپ، وادی کاغان کے شمال میں واقع ایک 150 کلومیٹر طویل پہاڑی درہ ہے جو چلاس سے شاہراہ قراقرم کے ذریعے ملتا ہے۔ ہر سال موسم سرما میں شدید برفباری کے باعث یہ راستہ بند ہو جاتا ہے، جس سے مقامی افراد اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

راستے کی بحالی نہ صرف سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی بلکہ شمالی علاقہ جات سے زمینی رابطہ بھی مزید بہتر ہو جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.