ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، سبی میں پارہ 52 ڈگری تک پہنچنے کا امکان
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، سبی میں پارہ 52 ڈگری تک پہنچنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے آج ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا، جب کہ بالائی علاقوں میں یہ اضافہ 5 سے 7 ڈگری تک ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان موجود ہے، تاہم مجموعی طور پر ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج سب سے زیادہ گرمی سبی، دادو، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں پڑنے کا امکان ہے۔
سبی میں درجہ حرارت 52 ڈگری
دادو اور ڈیرہ غازی خان میں 51 ڈگری
بہاولپور میں 50 ڈگری
سکھر میں 49 ڈگری
ملتان، سرگودھا میں 48 ڈگری
نواب شاہ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 48 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
دیگر شہروں میں درجہ حرارت کچھ یوں رہنے کا امکان ہے:
بنوں، ساہیوال، نوکنڈی 47 ڈگری
تربت 46
فیصل آباد، لاہور 45
حیدرآباد 44
راولپنڈی 43
اسلام آباد 42
کوئٹہ 41
کراچی میں قدرے معتدل 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔