وزارت مذہبی امور کا بڑا اعلان: عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ 27 مئی کو فیصلہ ہوگا

0 72

عید الاضحٰی کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 27 مئی کو طلب
وزارتِ مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا ہے تاکہ ذوالحج کے چاند کی رؤیت کا اعلان کیا جا سکے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو کوہسار بلاک میں وزارتِ مذہبی امور کے دفتر میں چئیرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔ ساتھ ہی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز پر بھی ہوں گے۔

اگر 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آ گیا تو عید الاضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی، ورنہ چاند نہ نظر آنے کی صورت میں عید 7 جون کو ہوگی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور ان کی پیش گوئی کے مطابق ملک میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.