سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی

0 59

سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی

خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں نے ایک سکول بس پر وحشیانہ حملہ کر کے 4 معصوم طالبات کو شہید کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میدان جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے بزدلانہ اور سفاکانہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ یہ حملہ بھارت میں منصوبہ بندی کر کے بلوچستان میں مقامی پراکسیوں کے ذریعے انجام دیا گیا۔

حملے میں شدید زخمی ہونے والی 8ویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی شہید ہو گئی ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے اپنے پراکسیوں کا گھناؤنا استعمال کر رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.