خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ملک طارق اعوان
خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ملک طارق اعوان
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے ملک طارق اعوان نے کہا کہ خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگروں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بربریت کی انتہا کر دی ہے جو قابل افسوس ہے، معصوم بچوں کی شہادت پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے ملک طارق اعوان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ شہدا کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ زخمی افراد کو جلد از جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین