کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ

0 127

کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے ووٹ دینے پر کوئٹہ سٹی کے شہریوں کامشکور ہوں بالادست طبقے نے میر ے موقف اور سیاسی جدوجہد کا راستہ روکنے کیلئے قومی اسمبلی کے اس حلقے سے عوام کو نمائندگی سے محروم کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ سٹی سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات اور معتبرین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میںصوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر عوام نے رنگ نسل و طبقہ سے بالاتر ہوکر نہ صرف مجھے بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر اپنے اعتماد کا اظہار کیا بلکہ اپنی شعوری جدوجہد کے ذریعے میری انتخابی مہم کو بھی کامیاب بنایا جس پر میں انکا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بالادست طبقے نے میر ے موقف اور سیاسی جدوجہد کا راستہ روک کر قومی اسمبلی کی اس نشست سے عوام کو نمائندگی سے محروم رکھنے کیلئے ایک ایسے شخص کو جعل سازی سے کامیاب کرایا جس کا تعلق صوبہ کی جدوجہد سے کبھی نہیں رہا ۔ اس کو کامیاب کرانے کا مقصد بلوچستان کے مسائل پر پردہ ڈال کر بلوچستان کے حقوق کی آواز کو دبانا ہے۔انہوںنے کہا کہ اپنے ووٹرز کے حق کا دفاع کرنے کیلئے عدالت کے دروازے پراس لیے دستک دی تاکہ میرے حلقہ انتخاب کے لوگوں کو یہ احساس نہ ہو کہ میرے دل میں ان کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ ان کے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے میں خود کئی ماہ تک سماعتوں پر پیش ہوتا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خاندان پشت درپشت اس سرزمین کا محافظ رہاہے اور ایک محافظ کے ناطے میں نے کوئٹہ کے انہی گلی کوچوں میںاپنی پر امن جدوجہد جاری رکھی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.