بھارت ، بس کھائی میں گرنے کے باعث43 افراد ہلاک،35 زخمی

0 1

نئی دہلی بھارت ہما چل پردیش میں ایک بس کھائی میں گرنے کے باث43افراد ہلاک اور35زخمی ہو گئے ۔ یہ حادثہ کوہلو ضلع کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلا ع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔نجی بس مقامی مسافروں کو لے کر بنجر سے گاڈاگوشانی جا رہی تھی کہ وہ ایک کھائی میں جاگری ۔ مرنے والے تمام مسافر مقامی ہیں ۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے ۔بس پر 78 افراد سوار تھے جن میں سے کچھ بس کی چھت پر سفر کر رہے تھے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.