ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے 10سال مکمل

0 141

لاہورہر چار سال بعد منعقد ہونے والے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے میگا ایونٹ ورلڈ کپ کا واں12ایڈیشن ان دنوں انگلینڈ کی سرزمین پر جاری ہے،جب کہ دوسری جانب 21جون کو ٹیم پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹی 20کی فتح کے پورے دس سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 21جون 2009 کو لارڈز کے میدان پر قومی ٹیم نے سری لنکا کو 8وکٹ سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی تھی۔لارڈز کے میدان پر سری لنکا کے کپتان کمار سنگا کارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی،اور سری لنکا نے 20اوورز میں 6وکٹ پر 138رنزبنائے تھے۔سنگا کارا 52گیندوں پر 64رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے تھے۔پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق نے 3اوورز میں 20رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں تھیں۔جواب میں پاکستان نے 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف 2وکٹ پر عبور کر لیا تھا،میچ کے بہترین کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے 2چوکوں اور 2چھکوں کیساتھ ناٹ آوٹ 54رنز بنائے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.