کینیڈا ، پولیس فائرنگ ، پاکستانی نژاد شہری جاں بحق

0 119

اوٹاوہ: کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہو گیا، ٹورنٹو میں رہائش پزیز اعجاز احمد چوہدری ذہنی مریض تھا اور ادویات نہ لینے پر اہل خانہ نے پولیس کی مددطلب کی تھی،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہو گیا۔ ٹورنٹو میں رہائش پزیز اعجاز احمد چوہدری ذہنی مریض تھا اور ادویات نہ لینے پر اہل خانہ نے پولیس کی مددطلب کی تھی۔پولیس اہلکار اعجاز چوہدری کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو اس کے ہاتھ میں چھری تھی جسے دیکھ کر اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کارروائی پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.