بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں سرمایہ کاری،معدنیات، سیاحت اور ساحلی پٹی کی ترقی سمیت کئی اہم منصوبے رکھے گئے ہی
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں سرمایہ کاری،معدنیات، سیاحت اور ساحلی پٹی کی ترقی سمیت کئی اہم منصوبے رکھے گئے ہیں، جن کی تکمیل سے سرمایہ کادری اور تجارت کو فروغ حاصل ہوگا،انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ2020-21 میں معدنیات و قدرتی وسائل کی ترقی کیلئے 2ارب روپیسے زائد رکھے گئے ہیں،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے 2ارب روپیاور ساحلی ترقی کیلئے بھی2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ معدنی شعبے کی ترقی کیلئے منرل ایکسپلوریشن کمپنی کا قیام اہم اقدام ہے،جس کیلئے بجٹ میں ایک ارب 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،اسی طرح ساحلی پٹی کی ترقی اور بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استور کرنے کیلئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں،نئے مالی سال کے دوران ساحلی علاقوں میں سیاحتی مقامات پر آرام گاہیں، ریسٹورنٹس، موٹلز،واش رومز اور ایمرجنسی رسپانس سنٹرز قائم کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری و صنعتی سرگرمیوں کا فروغ صوبے کیتابناک مستقبل کی جانب اہم پیشرفت ہے، ان اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور سیاحتی سہولیات کی فراہمی سے ملکی و غیر ملکی سیاح بلوچستان کا رخ کرینگے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ویژن کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔