چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ؤ وتدارک کیلئے حکومتی اقدامات کی کامیابی انحصار لوگوں کے روئیو ں پر ہے لوگوں کو سنجیدگی سے لاک ڈاؤن وسماجی فاصلے کا اطلاق کرنا چائیے

0 187

کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلا ؤ وتدارک کیلئے حکومتی اقدامات کی کامیابی انحصار لوگوں کے روئیو ں پر ہے لوگوں کو سنجیدگی سے لاک ڈاؤن وسماجی فاصلے کا اطلاق کرنا چائیے بصورت دیگر یہ و باخطر ناک صورت اختیار کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کے پھیلا ؤ کو روکنے کیلے سمارٹ لاک ڈاؤن اور اس متعلق دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت، سیکرٹری سپورٹس، ایڈیشنل آئی جی،کمشنر کوئٹہ و دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاروں خصوصا ً ڈاکٹر صاحبان،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کرونا وائرس کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑے رہے ہیں ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔اجلا س کو سیکرٹری صحت نیکرونا ٹیسٹوں کے حوالے سے ٹیسٹ کیٹس،لیباٹریز کی کارکردگی، فوڈ سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے امور بھی زیر غور ہے انہوں نے کہا ریسٹورنٹس جو کہ حکومت کی طرف سے دئیے گئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر مکمل طور پر سیل کرنے کی ھدایت کی انہوں تعلقات عامہ کے زریعے عوام کی آگاہی کیلیے تشہیری مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.