متحدہ لندن کے اہم رہنما کا بھارت سے فنڈنگ لینے کا اعتراف
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما محمد انور نے اعتراف کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے بھارتی حکومت سے پیسے لیے اور مجھے ہدایات دی گئیں کہ بھارتی رابطوں سے تعاون کریں۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں محمد انور نے کہا کہ عمران فاروق کے قتل میں میرا کوئی کردار نہیں تھا اور نہ ہی پولیس کو عمران فاروق کے قتل میں میرے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔متحدہ قائد کے اہم دست راز کے طور پر جانے جانے والے محمد انور نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم نے بھارتی حکومت سے پیسے لیے،مجھے ہدایات دی گئیں کہ بھارتی رابطوں سے تعاون کریں،اسی لئے نوے کی دہائی کی ابتدا میں ایم کیو ایم نے بھارتی سفارتکار سے میری ملاقات کرائی،ھارتی حکام سے ملاقات میرا فیصلہ نہیں تھا۔محمد انور نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مزید حقائق سامنے لانے کے لئے حکومت پاکستان سے تعاون کو تیار ہوں۔