فیصل آباد میں کورونا ایس او پیز کے باوجود کرکٹ کا میلہ، 9 افراد گرفتار
فیصل آباد : فیصل آبادمیں کورونا کے ایس او پیز کے باوجود کرکٹ کا میلہ سجا جس میں 200 سے زائد تماشائیوں نے بھی شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کرکٹ میچ کھیلنے پرکھلاڑیوں سمیت 200 سے زائد تماشائیوں کے اجتماع پر کارروائی کی اور ایس او پی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے 9 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گرفتار افراد کو گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔