برآمدات پر اسرائیلی پابندی ،غزہ میں محکمہ زراعت کو16 ملین ڈالر کا نقصان

0 9

برآمدات پر اسرائیلی پابندی ،غزہ میں محکمہ زراعت کو16 ملین ڈالر کا نقصان

غزہ (ویب ڈیسک)فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں محکمہ زراعت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے غزہ کے جنوب میں کرم ابو سالم گذرگاہ کی بندش اور برآمدات پرعاید پابندیوں کے باعث زرعی شعبے کو سولہ ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت زراعت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں کسانوں

کو ہونے والا نقصان اور خسارہ زرعی برآمدات کی مارکیٹنگ اور برآمدات پر عاید کی جانے والی پابندیاں ہیں اور ان پابندیوں سے مجموعی طورپر خسارے کا تخمینہ 16 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی پابندیوں اور غزہ اور غرب اردن میں تجارتی سرگرمیوں پرپابندی کے نتیجے میں غزہ کے کسانوں کو درپیش خسارہ اور نقصان مسلسل بڑھتا جا رہا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.