حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوگیا

0 301

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ِ، آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر مل جائیں گے، آئی ایم ایف کی ٹیم 2 ہفتے کے دوران پاکستان کا دورہ بھی کرے گی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ایک لاکھ روپے ماہانہ تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے، جولائی سے پٹرولیم پر مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹرلیوی لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی طرف سے اگلے مالی سال کے

 

بجٹ کیلئے اقدامات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات سے اتفاق کیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہے، معاہدے سے متعلق اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا جب کہ اگلے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوچکی ہے، اگلے سال کے دوران میکرواکنامک استحکام بہتر کرنے کی پالیسیوں پر مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان آج مزید مذاکرات بھی ہوں گے۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،

 

 

 

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہی وزیراعظم شہباز شریف قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گےاور جلد معاشی بحران پر قابو پالیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س ہوا، جس میں ملکی اورمعاشی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی، اس دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعلق آئی ایم ایف سے نہیں ہے، اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے، پہلا بجٹ ہے جس میں امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا، مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو کریں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.