زلزلے سے افغانستان کے کئی صوبے متاثر ہوئے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 222

کوئٹہ(پ ر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے افغانستان کے مختلف صوبوں میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زلزلے کی اس قدرتی آفت سے جو قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اس کا ازالہ ممکن نہیں ہے اور اس آفت سے

 

افغانستان کے کئی صوبے متاثر ہوئے ہیں اور پورا افغانستان اس وقت غم زدہ ہے اور ہم بھی غم کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں وزیر اعلیٰ نے جانبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.