صوبے کے ہسپتالوں کو مشینری اور بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے محکمہ صحت کو سالانہ پچاس کروڑ روپے کے فنڈز ملتے ہیں،صالح محمد ناصر/صبور کاکڑ
حب(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں چیئرمین وزیر اعلی انسپکشن ٹیم عبدالصبور کاکڑ اور سیکرٹری ہیلتھ صالح محمد ناصر نے ضلع لسبیلہ دورے کے دوران کالج آف نرسنگ ٹیچنگ گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال حب کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ قاضی نور صوبائی سربراہ ای پی آءپرگروام ڈاکٹر اختر بلیدی نیشنل لیڈی ہیلتھ ورکرزپروگرام کے صوباءکوآرڈینیٹر ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شعیب کرد ایم این سی ایچ پروگرام کے صوباءسربراہ ڈاکٹر اسماعیل میروانی پراونشل کوآرڈینیٹر ہیلتھ نیو ٹریشن پروگرام ڈاکٹر عبدالحفیظ ٹی بی کنٹرول ہروگرام ڈاکٹر آصف انور شاہوانی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی صوباءسربراہ PCMCH ڈاکٹر عبدالحمید ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر قمر رونجھو ایم ایس ڈاکٹر ناظر بلوچ اور دیگر محکموں کے انتظامی افسران شریک تھے چی?رمین سی ایم آءٹی عبدالصبور کاکڑ اورسیکرٹری ہیلتھ صالح محمد ناصر نے جام غلام قادر ہسپتال میں ضروری مشینوں بلڈ بنک کی عدم موجودگی سیوریج سسٹم کی درستگی اور ادویات سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ جام غلام قادر ہسپتال کی توسیع وترقی کیلئے منیجمنٹ کا نیا ماڈل لارہے ہیں اور ایسا میکنانزم بنائیں گے کہ لوگوں کو صحت کی بہتر ین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو اس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کو بھی قواعد وضوابط فالو کرنے ہونگے اور لوگوں کو سروسز ڈیلیور کرنے کیلئے ہسپتال میں اچھا ماحول دینا یوگا انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہیکہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے جام غلام قادر ہسپتال میں ادویات سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناءجائیگی انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں کو مشینری اور بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے محکمہ صحت کو سالانہ پچاس کروڑ روپے کے فنڈز ملتے ہیں صوبے کے دوردراز علاقوں میں ہسپتالوں کی ضروریات کے مطابق فنڈز کی فراہمی اور دیگر ایشوز حل کرنا بھی ضروری ہوتا ہے لیکن وسائل کی کمی آڑے آتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے دستیاب وسائل سے ایم آر آءیا دیگر مشینری کی فراہمی ایک اہم مسئلہ ہے تاہم اس مسئلے کے حل کی جانب ترجیحی بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کی معاونت سے پلان تیار کرلیا گیا ہے لسبیلہ چیمبر آف کامرس اور دیگر صنعتی اداروں کو پابند کیا جائیگا اور منیجمنٹ بورڈ میں انہیں نمائندگی دی جائیگی انہوں نے کہا کہ حب ایک صنعتی شہر ہے اور جام غلام قادر ہسپتال مختلف شعبوں میں کام کرنے والے محنت کشوں اور انکے علاج معالجے کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور اسکے مسائل حل کرنا اور ضروری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جام غلام قادر ہسپتال دورے کے موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں آپریشن تھیٹر اوپی ڈی رومز وارڈ ڈائلیسز یونٹ گائنی وارڈ اور لیبارٹری سمیت ادویات کے اسٹور روم کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر قمرالحق رونجھو اور جام غلام قادر ہسپتال کی لیڈی میڈیکل افسر ڈاکٹر سعیدہ مینگل نے وزیراعلی معاِنہ ٹیم۔کے چیئرمین عبدالصبور کاکڑ اور سیکرٹری ہیلتھ کو ہسپتال کے ایشوز بنیادی ضروریات بجلی اور سولر سسٹم کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔چیئرمین وزیراعلی معائنہ ٹیم عبدالصبور کاکڑ اور سیکرٹری ہیلتھ نے موقع ہر احکامات جاری کیں انہوں نے کےالیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کے افسران کو طلب کرکے انکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے احکامات جاری کیں چی?رمین وزیراعلی معائنہ ٹیم اور سیکرٹری ہیلتھ نے لسبیلہ میں ای پی آءپروگرام کے تحت ویکسیشن اور ای پی آئی سینٹرز لسبیلہ کے عملے کی کارکردگی کو سرایا۔انہوں نے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر کو طلب کرکے انہیں احکامات جاری کیں کہ وہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل اور جام غلام قادر یسپتال میں پلانٹیشن کروائیں تاکہ ہسپتالوں کی خوبصورتی اور علاج معالجے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے والوں کو اچھا ماحول میسر آئے۔سیکرٹری ہیلتھ نے دورے کے موقع پر لیبارٹری کیلئے فوری طور پر کنٹریکٹ ہر پیتھالوجسٹ کی تعیناتی اور بلڈ بنک کیلئے ضروری سہولیات فراہمی کے احکامات جاری کئے انہوں نے بائیو میٹرک مشین اور میڈیکل اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں۔قبل ازیں چیئرمین سی ایم آءٹی اور سیکرٹری ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر یسپتال اوتھل کا دورہ اور معائنہ بھی کیا۔