ہم سب کا فرض بنتاہے کہ قبائلی تنازعات کو ختم کریں،ضیاءلانگو

0 140

ہم سب کا فرض بنتاہے کہ قبائلی تنازعات کو ختم کریں،ضیاءلانگو

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض بنتاہے کہ قبائلی تنازعات کو ختم کریں، کوشش ہے کہ وڈھ میں جا ری کشیدگی کو ختم کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعرا ت کو میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ ا س موقع پرمیر شفیق الرحمن مینگل نے وزیر داخلہ کو اپنے تمام تر تحفظات سے آگاہ کیا ۔میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے آپ سب یہاں آئے ہم پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں

daily sahafat quetta 23 6 2023

۔انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی تحریک ہے ہم ظلم کے خلاف کھڑے ہیںہماری جائیداد پر ماضی میں قبضے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بازارِ کو امن کی جگہ بنایا جائے امن کیلئے بلاتفریق اقدامات کئے جائیںبھتہ خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔اس موقع پر میر ضیاءاللہ لانگو نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں اپنی پرانی پوزیشن پر چلے جائیںقانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ملاقات میں ارکاان اسمبلی میر زابد ریکی ،یونس عزیز زہری ،سرداد اسلم بزنجو ، سردار نصر اللہ ساسولی ،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجودتھے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.