سلمان خان تین خطرناک بیماریوں میں مبتلا، مداحوں میں تشویش کی لہر
سلمان خان تین خطرناک بیماریوں میں مبتلا، مداحوں میں تشویش کی لہر
ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیک وقت تین سنگین اور جان لیوا بیماریوں سے نبرد آزما ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
نیٹ فلکس کے مقبول شو “دی گریٹ انڈین کپل شو” کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط میں مہمان کے طور پر شرکت کرتے ہوئے سلمان خان نے بتایا کہ وہ ٹریجیمینل نیورالجیا، برین اینیورزم اور آرٹیریو وینس میلفارمیشن (AVM) جیسی پیچیدہ بیماریوں سے لڑ رہے ہیں۔
سلمان خان نے گفتگو کے دوران کہا:”ہم ہر روز ہڈیاں توڑ رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، لیکن پھر بھی ٹریجیمینل نیورالجیا، دماغ میں اینیورزم اور AV میلفارمیشن جیسی بیماریوں کے باوجود ہم چل رہے ہیں، کام کر رہے ہیں۔”
یہ بیماریاں کیا ہیں؟
ٹریجیمینل نیورالجیا: ایک تکلیف دہ اعصابی بیماری ہے جس میں چہرے کی رگوں میں شدید جھٹکوں جیسا درد ہوتا ہے۔
برین اینیورزم: دماغی رگ میں کمزور جگہ ابھر آتی ہے جو پھٹنے کی صورت میں جان لیوا فالج یا موت کا باعث بن سکتی ہے۔
اے وی میلفارمیشن (AVM): دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں خون کی شریانوں کا غیر معمولی جال، جو خاموشی سے پنپتا ہے اور اچانک خون بہنے یا مرگی جیسے دوروں کا سبب بن سکتا ہے۔