نئے ہجری سال 1447ھ کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان

0 71

سلطنت عمان میں 29 جون کو نئے ہجری سال کی مناسبت سے سرکاری تعطیل کا اعلان

مسقط: سلطنت عمان کی وزارتِ محنت نے 29 جون 2025ء بروز ہفتہ کو نئے ہجری سال 1447ھ اور نبی کریم ﷺ کی ہجرت کی یاد میں سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ تعطیل کا اطلاق سرکاری و نجی شعبے دونوں پر ہوگا۔

وزارتِ محنت کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ماہِ محرم کا چاند کب نظر آئے گا، اس کا اعلان بعد میں متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی ادارے کی نوعیت ایسی ہو جہاں تسلسل کے ساتھ کام جاری رکھنا ضروری ہو، تو ایسے ادارے ملازمین کی رضامندی سے انہیں ڈیوٹی پر طلب کر سکتے ہیں، تاہم اس کے بدلے معقول معاوضہ یا متبادل چھٹی فراہم کرنا لازم ہوگا۔

یہ اعلان سلطنت عمان میں اسلامی روایات کے احترام اور ملازمین کو روحانی و مذہبی مواقع پر آرام کا موقع فراہم کرنے کی ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.