کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں قبائلی اضلاع میں حالیہ انتخابات کے دوران قبائی عوام کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ

0 160

کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں قبائلی اضلاع میں حالیہ انتخابات کے دوران قبائی عوام کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگرچہ پارٹی امیدواروں کے لئے مشکلات کھڑی کی گئیں اور انہیں عوام سے دور رکھنے کے لئے مختلف سازشیںہوئیں لیکن اس کے باوجود وہاں کے غیور عوام انتخابات کے دوران گھروں سے نکل کر جمہوری عمل کا جس طرح حصہ بنے وہ نہ صرف پارٹی کے مبنی برحقیقت بیانیے کی فتح ہے بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام بھرپور جمہوری سیاسی رویہ رکھتے ہیں جن لوگوں نے خیبرپشتونخوا میں انضمام کے فیصلے کی مخالفت کی تھی انہیں سوچنا چاہئے کہ قبائلی عوام کیا چاہتے ہیں ۔ اے این پی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز خیبرپشتونخوا کا حصہ بننے والے اضلاع میں عام انتخابات ہوئے جس کے دوران قبائلی عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے ثابت کیا کہ وہ جمہوری عمل کا حصہ بن کر اپنے حقوق کا حصول چاہتے ہیں انہیں اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات اور اپنے وہ تمام حقوق چاہئے جو ان کا بنیادی حق ہیں انتخابات میں قبائلی عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورثابت کیاکہ وہاں خیبرپشتونخوا میں انضمام کا پارٹی موقف حق اور صداقت پر مبنی تھاعوامی نیشنل پارٹی اس عمل کو اپنے مضبوط اور مبنی برحقیقت بیانیے کی فتح قرار دیتی ہے وہ لوگ جنہوں نے فاٹا انضمام کی مخالفت کی تھی انہیں بیٹھ کر اس بنیادی نکتے پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ وہاں کے عوام کیا چاہتے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے ووٹ کے لئے گھروںسے نکل کر اور پرامن طریقے سے جمہوری سیاسی عمل کا حصہ بن کر ثابت کیا کہ وہاں کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے حقوق کا حصول چاہتے ہیں اگرچہ حالیہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو مختلف سازشوں کے ذریعے عوام سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی پارٹی امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات پیش آئیں اور ان کے ساتھ ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے لیکن اس کے باوجودعوامی نیشنل پارٹی انتخابات کے دوران قبائلی عوام کے گھروں سے نکلنے اور اپنے جمہوری حق کے استعمال کے عمل کو انتہائی خوش آئند قرار دیتی ہے اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ے نومنتخب عوامی نمائندے اپنے فرائض اچھے طریقے سے سرانجام دیں گے اور قبائل کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے اسمبلی میں ان کی آواز بنیں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.