نمبر1رہنے اور شائقین کے دلوں پر راج کرنے کی دھن سوار ہے ،ندا چوہدری

0 177

لاہور شالیمار تھیٹر میں”عاشقوں پر ٹیکس”ندا چوہدری چھاگئی۔تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر لاہور میں 19جولائی سے کامیابی سے جاری سٹیج ڈرامہ ”عاشقوں پر ٹیکس ”میں چنچل شوخ حسینہ ندا چوہدری اپنی نئی ڈانس آئٹم اور شاندار پرفارمنس کی بدولت شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہے اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور تحریروہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے جبکہ کاسٹ میںندا چوہدری کے علاوہ آشا چوہدری ،تابندہ علی،شیلا چوہدری،سنہری خان، نوری ،حامد رنگیلا،مختار چن ،ببو رانا،اسد مکھڑا ،شجر عباس ،آغا جانی اور لکی شاہ شامل ہیں،ندا نے ملاقات میں بتایا کہ ہمیشہ نمبر1رہنے اور شائقین کے دلوں پر راج کرنے کی دھن سوار ہے اس لیئے معیاری پروجیکٹ میں کام کرتی ہوں اورہر پروجیکٹ میں کچھ نیا اور منفرد کام کرتی ہوں یہ میری شہرت کا راز ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.