ہوائی جہاز کو شمسی توانائی سے چلانے کا کامیاب تجربہ
ہوائی جہاز کو شمسی توانائی سے چلانے کا کامیاب تجربہ
شمسی توانائی سے گھروں میں بجلی فراہم کرنے کے بعد اب ہوائی جہاز کو بھی سولر انرجی سے چلانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ۔جلد ہی سولر انرجی سے چلنے والے جہاز بھی بن جائینگے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سولر اسٹریٹوس نامی کمپنی کی ٹیم نے شمسی توا نائی سے چلنے والے برقی ہوائی جہاز کو دس ہزار میٹر کی بلندی پر اڑا کر نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔سولر پر ہوائی جہاز چلانے کا مقصد ہوائی مسافروں کو سستے ہوائی ٹکٹ فراہم کرنا ہے اور اس سے ایندھن کی بھی بچت ہو گی، شمسی توا نائی سے چلنے والے جہازوں کی وجہ سے مسافرسستے ہوائی سفر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز کامیاب تجربے کے بعد کمرشل ہوائی جہاز کی طرح اونچائی پر اڑتا ہوا دیکھا جائیگا۔ اس بارے میں کمپنی کے بانی رافیل ڈومجان کا کہنا ہے کہ شمسی جہاز کو تجارتی جہاز کی سطح پر لانے کے چیلنج پورا کرینگے اور سولر جہاز سے فی سیکنڈ 300 ٹن ایندھن جلانے کے رجحان کو بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔