طوفانی بارشوں کے باعث کراچی ایئرپورٹ کیلئے الرٹ جاری

0 139

طوفانی بارشوں کے باعث کراچی ایئرپورٹ کیلئے الرٹ جاری

سی اے اے نے کراچی میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ اور اطراف میں چھوٹے طیاروں کو اڑان بھرنے سے روک دیا ہے۔سی اے اے کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر سیسنا اور دیگر لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقام پر ونگز کے ساتھ وزن لگا کر باندھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر ونگز کیساتھ وزن باندھ کر پارک کرنے کا کہا گیا ہے۔سی اے اے نے یہ ہدایت بھی کی ہے

 

کہ ٹارمک ایریا کے بجلی کی تاروں کے جوائنٹس کو مکمل طور محفوظ بنایا جائے۔ بارش کے دوران طیاروں کے پھسلنے کے پیش نظر محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنائی جائے۔کراچی ایئرپورٹ کے لیے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ایئرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں اور رن وے اور متصل ایریاز میں فالومی وین کے گشت کو 24 گھنٹے یقینی بنایا جائے۔سے اے اے کے مطابق بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آ سکتے ہیں، اس لیے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر بھی تعینات کیے جائینگے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.