رواں سال ڈالر میں عالمی تجارت مزید کم ہونے کا امکان

0 136

گزشتہ کچھ سالو ں سے عالمی سطح پر ڈی ڈالرائزیشن سے امریکی حکام کو بھی تشویش لاحق ہو گئی، رواں سال ڈالر میں عالمی تجارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں نے مزیدممالک کوڈالرکے متبادل طریقے تلاش کرنے پرمجبورکیا،ان کا کہنا تھا کہ جتنی پابندیاں لگائیں گے اتنے زیادہ ممالک ڈالرسے ہٹ کرلین دین کریں گے۔امریکی ایوان نمائندگان میں مالیاتی خدمات کی کمیٹی کو وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا کہ امریکا جتنی زیادہ پابندیاں لگائے گا، اتنے ہی زیادہ ممالک مالیاتی لین دین کے ایسے طریقے تلاش کریں گے جن میں امریکی ڈالر شامل نہ ہو۔ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی ڈالر کو ہتھیار بنانے سے اس کا غلبہ کم ہو جائے گا کیونکہ دنیا مقامی کرنسی کی تصفیوں کی طرف بڑھ رہی ہے اور ڈالر کو کم کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پالیسیوں کو تیز کرے گی۔چین اور دیگر ممالک عالمی مالیاتی نظام کے لیے مزید انتخاب اور امکانات پیش کرتے ہوئے مقامی کرنسی کے تصفیے اورڈالر کے متبادل کو فروغ دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2011 میں عالمی تجارت میں ڈالر کا شیئر 73 فیصد تھا جو 2023 میں 58 فیصد رہ گیا تاہم 2024 میں گزشتہ سالوں کی نسبت مزید کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.