پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر اتحادیوں کو قانونی حکمت عملی میں شامل کیا جائے، وزیر اعظم

0 190

شہبازشریف نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کو ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں کو قانونی حکمت عملی میں شامل کیا جائے۔
انونی ٹیم نے پی ٹی آئی پر پابندی اور دیگر فیصلوں سے متعلق قانونی نکات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام حکومتی اتحادیوں کو قانونی حکمت عملی میں شامل کیا جائے۔شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان نے ملاقات کی۔ مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ اور سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل پر مشاورت کی گئی۔دوسری جانب دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل،پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کے فیصلوں پر غور ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.